کراچی اور ایران میں خوفناک زلزلے کے بعد چیف میٹرولوجسٹ نے شہریوں کو خبردار کردیا

کراچی(پی این آئی)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہاہے کہ بحیرہ عرب میں زلزلے کے ممکنہ خطرات موجود ہیں،ممکنہ خطرات کے پیش نظر زلزلے کی حتمی پیشگوئی ممکن نہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہاکہ مکران کے جنوب میں 50کلو میٹر دور زیرسمندر ٹیکٹونک پلیٹس کا جنکشن موجود ہے، ٹیکٹونک پلیٹس جنکشن سے اطراف کے علاقوں میں زلزلہ، سونامی کبھی بھی آ سکتا ہے۔سردار سرفرازنے کہاکہ ماضی میں بھی اس علاقے میں 8شدت کا زلزلہ آ چکا ہے،ایسا زلزلہ دوبارہ آنے پر کراچی بھی سونامی سے متاثر ہو سکتا ہے، چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ گزشتہ رات کراچی کے مشرقی علاقوں میں 3اعشاریہ 2کا زلزلہ محسوس کیاگیا،آج صبح 10بجے کے قریب ایران کے ساحلی شہر بند عباس میں 5اعشاریہ 3شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے جنوبی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 10کلو میٹر تھی ۔زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں