ورلڈ کپ 2023 ،پوائنٹس ٹیبل کی انتہائی دلچسپ صورتحال

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کی بھارت سے شکست اور پھر انگلینڈ کی افغانستان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست نے ورلڈ کپ 2023 کے پوائنٹس ٹیبل کو مزید دلچسپ بنادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے اس وقت شکست دی جب اننگز کی 117 گیندیں باقی رہتی تھیں۔

پھر اتوار کو افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور 69 رنز سے فتح حاصل کی۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ افغانستان کی دوسری جیت تھی کیونکہ افغان ٹیم نے آخری بار میگا ایونٹ میں 2015 میں نیوزی لینڈ میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دی تھی جب کہ یہ پہلا موقع تھا جب افغان ٹیم نے ون ڈے میچ میں انگلینڈ پر فتح حاصل کی۔ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے ، نیوزی لینڈ دوسرے ، جنوبی افریقہ تیسرے جبکہ پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔

انگلینڈ پانچویں ، افغانستان چھٹے ، بنگلہ دیش ساتویں ، پہلی کامیابی کے بعد آسٹریلیا آٹھویں ، سری لنکا تین میچ کھیل کر اب تک ورلڈ کپ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کرپائی اور وہ نویں نمبر پر ہے ۔نیدر لینڈز دسویں پوزیشن پر ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں