فرد جرم آج، اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت شروع ہو گئی

راولپنڈی (پی این آئی) اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔۔۔۔وکلا کا کہنا ہے کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں ملزمان اور ان کی لیگل ٹیم کمرہ عدالت میں موجود ہے۔۔۔۔۔ اڈیالہ جیل کے احاطے میں خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین سماعت کر رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close