نیویارک(پی این آئی)غزہ جنگ سے متعلق اسٹوری پوسٹ کرنے پر انسٹا گرام نے بین الاقوامی انویسٹی گیٹیو رپورٹنگ کیلئے 2022 میں پولیٹزر پرائز جیتنے والی نامور امریکی صحافی عظمت خان کا اکائونٹ بلاک کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خاتون امریکی صحافی عظمت خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر غزہ جنگ کے بارے میں اسٹوری پوسٹ کرنے کے بعد ان کے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیڈو پابندی لگا دی گئی یعنی انہیں بتائے بغیر ان کا اکاونٹ بلاک کر دیا گیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ان کے کئی ساتھیوں اور صحافیوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر بھی شیڈوپابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں