اسلام آباد (پی این آئی)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 24 قیراط سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 3 ہزار روپے کا ہو گیا۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونے کے بھاؤ ایک لاکھ 74 ہزار 40 روپے، 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 536 روپے ، جبکہ 22 قیراط فی تولہ کی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار ، 83 روپے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 4 ہزار 9 سو کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 2 ہزار روپے ہو گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں