تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے

ننکانہ صاحب(پی این آئی) محکمہ تعلیم ننکانہ نے پبلک اور پرائیویٹ سکولوں کیلئے موسم سرما کے اوقات کار تبدیل کرددیئے،جن پر(آج)16اکتوبر سے عمل درآمد ہوگا۔

نئے اوقات کار15اپریل2024ئ تک نافذ العمل رہیں گے،سی ای او ایجوکیشن ننکانہ صاحب احسن فرید کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،جسکے مطابق بوائز سکول صبح 8.30بجے کھلیں گے اور2.30بجے بند ہوں گے،گرلز سکول 8.15بجے کھلیں گے اور2.15بجے بند ہوں گے،جمعہ کے روز بوائز سکول 12.00 بجے اور گرلز سکول 11.45بجے بند ہوں گے،ڈبل شفٹ والے سکول پہلی شفٹ کیلئے 8.00بجے کھلیں گے اور 12.30 بجے بند ہوں گے،دوسری شفٹ کیلئے 1.00بجے کھلیں گے اور5.30بجے بند ہوں گے،جمعہ کے روز پہلی شفٹ8.00بجے سے 12.00 بجے تک ہوگی،دوسری شفٹ2.30بجے سے 5.30بجے تک ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close