اسلام آباد(پی این آئی) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب، بالائی سندھ، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری اورمیدانی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقو ں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہاہے۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر)لاہور (ایئرپورٹ 78، سٹی 59)، چکوال 52، حافظ آباد 15، قصور، سیالکوٹ ایئرپورٹ 12، نارووال، گجرات 10، گوجرانوالہ، سیالکوٹ سٹی 8، منڈی بہاؤالدین 4، منگلا، جہلم ایک، مالم جبہ 17، بنوں 13، دیر 11، کالام 8، سیدو شریف 7، میر خانی 4، پاراچنار 3، چراٹ، دروش ایک، کوٹلی 5، مظفر آباد ایئرپورٹ اور سٹی 4، بگروٹ 3 اور بونجی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر آباد 39، بہاولپور میں درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری انتباہ کے مطابق اتوار(رات) سےمنگل کے دوران تیز / موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے جبکہ مری،گلیات کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں