پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 58 روپے کی بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کے باعث آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 58 روپےکی بڑی کمی کاامکان پیداہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 38 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونیوالی سب سے بڑی کمی ہو گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ 20 روز میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں 30 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ موجودہ ریٹس کے مطابق پیٹرول پر کمی 30 روپے سے زائد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے سے زائد کی کمی بنتی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اوگرا ورکنگ 14 اکتوبر کو تیار ہوگی قیمتوں پر وزارت خزانہ حتمی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ جس کے بعد قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ15 اکتوبر کوکریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں