کابل (پی این آئی) کابل سے آنے والی اطلاعات کے مطابق آج صبح ایک بار پھر افغانستان کے صوبۂ ہرات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد لوگ عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔۔۔۔ افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جس کے کچھ دیر بعد ایک اور زلزلہ بھی آیا۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز ہرات سے جنوب مشرق میں 32.8 کلو میٹر دور تھا۔۔۔۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرات میں زلزلے سے تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔۔۔۔۔ تاہم افغان میڈیا نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے فراح اور بادغیس صوبے میں بھی محسوس کیے گئے ۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ رواں ماہ کے دوران افغانستان کے صوبۂ ہرات میں یہ تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں