اخباری صنعت کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم سے بات کروں گا، صدائے چنار کی تقریب سے اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کا خطاب

اسلام آباد(پی این آئی) روزنامہ صدائے چنار کی سالگرہ کے موقع پر اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبرنے کہا کہ اخبار نے اندرون ریاست اور بیرون ریاست کشمیریوں کی بے باک نمائندگی کی اور تحریک آزادی کشمیر کو بہترین انداز سے اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ اخبار صدائے چنار کا اعزاز ہے کہ اس نے آزاد کشمیر کے ایشوز کو بھی احسن انداز سے اجاگر کیا ہے۔ اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے آزاد کشمیر کے اخبارات کو درپیش مسائل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے باعث اخبارات کے حالات بھی پریشان کن ہیں اور اس پر میں حکومت سے بات کروں گا کہ اگر واقعی اخبارات کے اشتہارات کا کوئی مسئلہ تو وہ حل کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ ریاست اور حکومت میں اخبارات کا اہم رول ہے جسے کسی طور نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے یقین دلایا کہ وہ جملہ مسائل پر وزیر اعظم سے بات کریں گے۔ اس سے قبل صدائے چنار کے منیجنگ ایڈیٹر ساجد چوہدری نے اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کو ریاستی اخبارات کو درپیش مسائل بارے تفصیلی آگاہ کیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ ان مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں، جس پر اسپیکر اسمبلی نے جملہ مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔۔۔ اس سے پہلے جب اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر تقریب میں پہنچے تو منیجنگ ایڈیٹر ساجد چوہدری نے سٹاف کے ہمراہ ان کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کے ہار ڈالے۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے سپیکر آزاد کشمیر سید عزادار حسین کاظمی، مرکزی نائب صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سردار عنائیت اللہ عارف، ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر حنیف کھٹانہ، مرکزی سینئر نائب صدر پیپلز ٹریڈز ونگ آزاد کشمیر سردار امجد اعظم، سیکرٹری جنرل پیپلز لیبر ونگ آزاد کشمیر سردار آفاق، سردار جمیل اختر، سردار ندیم احمد، سید مصطفیٰ حیدر بخآری، سید نوید بخآری اور دیگر بھی موجود تھے۔ ۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں