اسلام آباد (آئی این پی )حماس رہنما ابوالولید خالد مشعل اور مولانا فضل الرحمان میں ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے جس میں فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سربراہ جے یو آئی (ف)سے بات چیت کرتے ہوئے حماس رہنما نے انھیں فلسطین اسرائیل تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور جمعہ کو یوم طوفان اقصیٰ منانے پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں، اپنے فلسطینی بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔سربراہ جے یو آئی ایف نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کے فسلطینیوں سے وحشیانہ سلوک کا نوٹس لیں۔پاکستان تحریک انصاف نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی ظلم کے خلاف خاموشی اختیار کرنے والوں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں