تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

مکوآنہ (پی این آئی) تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق وائس چئیرمین عمر ریحان شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں 80 روپے تک کلو کمی ہوگئی ہے، اگر روپیہ مزید مضبوط ہوتا ہے تو گھی اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوجائے گی۔عمر ریحان شیخ نے کہا کہ گزشتہ ماہ عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل کے نرخ960 ڈالر فی ٹن تھا۔110 ڈالر کمی کمی کے بعد 850 ڈالر فی ٹن ہو گیا، مقامی مارکیٹ میں38 روپے کم ہوئے اور روپے کی قدر میں اضافے سے 42 روپے کلو مزید کم ہوں گے۔اور مجموعی طور پر 80 روپے کلو تک کمی ہوچکی ہے۔پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق وائس چئیرمین نے کہا کہ ایکس مل پرائز گھی 360 روپے اور تیل 380 روپے فی کلو گرام ہو گیا ہے۔عمر ریحان شیخ نے کہا کہ پاکستان کی سالانہ کھپت 42 لاکھ ٹن ہے، پاکستان میں پام آئل کے ریکارڈ 5 لاکھ ٹن سے زائد اسٹاک موجود ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈیمانڈ نہ ہونے کے برابر ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close