پیپلزپارٹی نے بھی نواز شریف کی واپسی کسی ڈیل کے نتیجے میں ہونے کا دعویٰ کردیا

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے دعویٰ کیا ہےکہ نوازشریف کی ڈیل یا اعتماد سازی ہوئی ہے تبھی وہ واپس آرہے ہیں، پیپلزپارٹی کا لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کرنا مطلب واقعی کچھ تو ہے۔

نیب کیسز میں میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں، کیسز کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی واپسی کسی سمجھوتے کے تحت ہی ہوئی ہے، نوازشریف کی ڈیل یا اعتماد سازی ہوئی ہے تبھی وہ واپس آرہے ہیں، بس اب ان کی طبیعت ٹھیک رہنی چاہیے۔انہوں نے الیکشن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلزپارٹی کا لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کرنا مطلب واقعی کچھ تو ہے، کیونکہ پیپلزپارٹی کا مزاج بہت ٹھنڈا ہے، نیب کیسز میں میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں، کیسز کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی نگران کابینہ میں ن لیگ کے لوگ شامل ہیں، ان کے سارے کام ہورے ہیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 21 کتوبر کو گریٹر اقبال پارک میں جلسے کے لیے انتظامیہ کو درخواست دے دی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر مسلم لیگ ن نے مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں جلسے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کا مقصد پارٹی قائد کا وطن واپسی پر استقبال کرنا ہے، اس جلسے کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے لاہور کی ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست جمع کروادی ہے، جس میں 15 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک انتظامات اور جلسے کی اجازت مانگی گئی ہے، 21 اکتوبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے لیے باقاعدہ درخواست ڈپٹی کمشنر آفس کو دی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے، سابق وزیراعظم 21 اکتوبر کو دن 12 بجے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کریں گے، امید پاکستان طیارہ نواز شریف کو لے کر یو اے ای سے روانہ ہوگا، خصوصی پرواز میں 152 افراد سوار ہوں گے، نواز شریف کے ہمراہ پارٹی کارکنان اور صحافی بھی پاکستان پہنچیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اس وقت جدہ میں موجود ہیں، انہوں نے گزشتہ روز عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی ہے، نواز شریف جدہ میں شاہی خاندان کے اہم اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں