اپنا گھر بنانے والوں کیلئے اچھی خبر، سریا 50 ہزار روپے فی ٹن سستا ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)لوہے کے اسکریپ کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن اور ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد سریے کی قیمت میں بھی ریکارڈ کمی سامنے آئی ہے۔ سریے کی قیمت میں 50 ہزار فی ٹن کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی ٹن سریے کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار سے کم ہوکر 2 لاکھ 40 روپے ہو گئی۔

تاجروں کے مطابق اگر پیداواری لاگت کم ہوں تو عام صارفین کے لیے بھی قیمتوں میں کمی آئیگی کیونکہ بجلی اور گیس کے بل کی وجہ سے خریداروں کو تاحال کم ہی ریلیف ملا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال ملک بھر میں تعمیراتی سامان کی لاگت میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد تعمیراتی صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، تعمیرات میں استعمال ہونے والے بجری اور سیمنٹ وغیرہ کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں