اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف رہنما بیرسٹر علی ظفر نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان ( ایس سی پی)کے فیصلے کی تعریف کردی۔ایک بیان میں ماہر قانون علی ظفر نے کہا کہ سب سے بالاتر آئین ہے، جس کی تشریح کرنا سپریم کورٹ کا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اچھا فیصلہ دیا ہے، اگر 15 ججز فیصلہ کرلیں تو اپیل کی گنجائش نہیں رہتی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ایکٹ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ نافذ ہوگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں