آزاد کشمیر ،طویل غیر حاضری کی پاداش میں ایک اسسٹنٹ پروفیسر، 8 لیکچررز ملازمت سے فارغ، طویل غیر حاضری پر 15 اساتذہ کے خلاف کارروائی جاری

مظفرآباد (پی آئی ڈی) محکمہ تعلیم کالجز آزاد کشمیر نے طویل غیر حاضری کی پاداش میں 1 اسسٹنٹ پروفیسر اور8لیکچررز کو آزاد جموں وکشمیر سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلنری رولز 1977) کے تحت ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ 15مزید طویل حاضری کے مرتکب ہونیو الے کالج اساتذہ کے خلاف کارروائی زیر کار ہے۔

نظامت اعلیٰ تعلیم کالجز کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فارغ ہونے والوں میں شازیہ کنول اسسٹنٹ پروفیسر کیمسٹری گورنمنٹ انٹر سائنس کالج سلوٹ کوٹھیاں ضلع باغ، کومل اشرف لیکچرر ریاض گورنمنٹ گرلز انٹر سائنس کالج ترھئیڑ ضلع کوٹلی، قراۃ العین ملک لیکچرر کمپیوٹر سائنس گورنمنٹ گرلز انٹر کالج پونا ضلع بھمبر، فائزہ شریف لیکچرر انگریزی گورنمنٹ گرلز انٹر کالج کفل گڑھ ضلع باغ، جنید الرحمان لیکچرر فزکس گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لیپہ ضلع جہلم ویلی، محمد ظہیر اعوان لیکچرربیالوجی گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج انوار شریف ضلع مظفرآباد، عاشق حسین لیکچرر معاشیات گورنمنٹ بوائز انٹر کالج خورشید آباد ضلع حویلی، انسیہ غضنفر لیکچرر بیالوجی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میر پور ضلع میرپور اور مومنہ تنویر لیکچرر کمپیوٹر سائنس گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن نسواں باغ ضلع باغ شامل ہیں۔ ۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں