اسلام آباد(پی این آئی)فلسطینیوں پر بمباری کے لیے امریکی اسلحے سے بھرا طیارہ اسرائیل پہنچ گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ہتھیار جنوبی اسرائیل کے ایک ائیر بیس پر پہنچائے گئے تاہم ان کی اقسام کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اسلحہ اہم فوجی کارروائیوں میں سہولت فراہم کرے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے اس ہفتے اسرائیل کو جنگی ساز و سامان کی فراہمی شروع کردی ہے۔
فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، غزہ اور گرد و نواح میں لڑائی بند کرنا ضروری ہے: سعودی عربرپورٹس کے مطابق دوسرا بحری بیڑا بھی اسرائیل بھیجنے پر غور کیا جارہا ہے۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہےکہ تاحال امریکی فوج تعینات نہیں کی جارہی، امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن آج اسرائیل کے لیے روانہ ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں