کبوتر اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی

سرگودھا (پی این آئی) ممپاکستان ائر فورس کے مصحف بیس کے اطراف کبوتر اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔۔۔۔سرگودھا کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق ائر بیس کے اطراف میں گھروں کی چھتوں پر کبوتروں کے جنگلے نصب کرنے پر بھی پابندی کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔ ضلع سرگودھا کے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی کی جانب سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔۔۔۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بیس سے اڑان بھرنے والے طیاروں کو نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے بیس کے اطراف کبوتر اڑانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close