کراچی (آئی این پی) سونے کی قیمتوں کے حوالے سے صرافہ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس چیئرمین حاجی ہارون چاند کی سربراہی میں ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ہارون چاند نے کہا کہ سونے ریٹ منگل سے انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرکے جاری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین جنگ کے باعث آج عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اسی وجہ آج مقامی صرافہ بازار میں سونا دستیاب نہیں تھا۔
ہارون چاند نے کہا کہ مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی خرید و فروخت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، صرافہ بازار میں فی تولہ سونا1لاکھ95ہزار500روپے کا ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں سونا گزشتہ ہفتے کم ہوکر1لاکھ88ہزار روپے فی تولہ ہوگیا تھا، صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں