سرکاری ملازمین کو بڑا جھٹکا لگ گیا

پشاور(پی این آئی) خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے سرکاری محکموں میں خدمات انجام دینے والے سرکاری ملازمین کو دہرے الاؤنسز کی ادائیگی روکنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نگراں حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیپوٹیشن پر سول سیکرٹریٹ میں خدمات انجام دینے والے ملازمین یا توسیکرٹریٹ کارکردگی الاؤنس لیں گے یا پھر وہ ڈیپوٹیشن الاؤنس کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

صوبائی محکمہ خزانہ نے ایم ایس ڈگری رکھنے والوں کو ایم فل الاؤنس کی ادائیگی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے اسے روکنے کا حکم دیا اور کہا ہے ہک ایم فل الاؤنس صرف ایم فل کی ڈگری رکھنے والوں کو ادا کیاجائے، ایم ایس یا کسی دوسری ڈگری پر نہیں دیا جاسکتا۔
محکمہ خزانہ نے غلط طریقے سے مذکورہ الاؤنسز وصول کرنے والے ملازمین سے سختی سے ریکوری کی ہدایت بھی جاری کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں