غزہ جنگ کی وجہ سے پاکستانی نژاد برطانوی فرسٹ منسٹر کا سسرال غزہ میں پھنس گیا

ایڈنبرگ(پی این آئی)سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے کہا ہے کہ ان کی بیگم کے والدین غزہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ وہ حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے وہیں پر ہیں۔حمزہ یوسف نے رپورٹرز کو بتایا کہ اب تک وہ لوگ غزہ میں ہی ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ وہ غزہ میں حالیہ حملے کے نتیجے میں وہاں پھنس گئے ہیں۔حمزہ یوسف کے سسرال ان کو اسرائیل حکام کی طرف سے غزہ سے نکل جانے کا حکم ملا ہے۔نکل جا مگر آپکی محفوظ واپسی کی ضمانت نہیں دیتے۔

ہر دن اور ہر رات وہاں ایسا گزر رہا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ کل کیا ہو گا حالانکہ ان کا حماس سے کوئی لینا دینا نہیں جیسا کہ غزہ کے اکثر لوگوں کا حماس سے کوئی لینا دینا نہیں۔ ہم سو نہیں سکتے ہم مسلسل اپنے فون پر نظریں جمائے کسی خبر کے منتظر ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں طرف کے معصوم شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں