سوزوکی کلٹس یا آلٹو میں سے بہترین مائیلج کس گاڑی کی ہے؟ موازنہ کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی) کلٹس اور آلٹو پاک سوزوکی موٹرکمپنی کی دو مقبول ترین گاڑیاں ہیں جن میں سے کسی ایک کا انتخاب کسٹمرز کے لیے خاصا کٹھن مرحلہ ہوتا ہے۔ کسٹمرز کی آسانی کے لیے ان دونوں گاڑیوں کا فیول ٹینک اور مائیلج کے حوالے سے ایک موازنہ کیا گیا۔

سوزوکی کلٹس 1ہزار سی سی انجن کی حامل گاڑی ہے جس کے فیول ٹینک کی گنجائش 35لیٹر ہے۔ یہ گاڑی تین اقسام وی ایکس ایل، وی ایکس آر اور اے جی ایس میں آتی ہے اور تینوں ماڈلز کے فیول ٹینک کی گنجائش یکساں ہے۔یہ گاڑی شہر میں 16کلومیٹر فی لیٹر اور ہائی وے پر 18کلومیٹر فی لیٹر تک کی بہترین مائیلج دیتی ہے۔ سوزوکی آلٹو کے فیول ٹینک کی گنجائش 27لیٹر ہے۔ اس گاڑی کے فیول ٹینک کی گنجائش اگرچہ کم ہے تاہم اس کی مائیلج کلٹس کی نسبت زیادہ ہے۔ یہ گاڑی 658سی سی انجن کے ساتھ آتی ہے جو شہر میں 18کلومیٹر فی لیٹر اور ہائی وے پر 22کلومیٹر فی لیٹر مائیلج تک دیتی ہے۔اس لحاظ سے کلٹس ایک ٹینک میں 560کلومیٹر سے 630کلومیٹر اورآلٹو 486کلومیٹر سے 594کلومیٹر سفر طے کرتی ہے۔چنانچہ آپ اگر سستی اور کم ایندھن میں زیادہ سفر کرنے والی گاڑی خریدنا چاہتے ہیں تو آلٹو آپ کے لیے بہترین انتخاب ہے تاہم اگر آپ قدرے مہنگی گاڑی خرید سکتے ہیں تو کلٹس آپ کے لیے بہترین چوائس ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close