موسم سرما کا آغاز ہوگیا، شدید بارشیں شروع، بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ تیز ہواوں کے ساتھ بارش نے سماں باندھ دیا۔ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی تھی۔ بارشوں سے مون سون کے سلسلے کا اختتام ہو جائے گا۔

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دیر ، سوات، چترال ، شانگلہ، بونیر، صوابی ، ایبٹ آباد ، سوات سمیت کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم نارروال ، سیالکوٹ ، لاہور ، قصور ، اوکاڑہ ، بہاولپور اور گرد و نواح میں چند مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جب کہ اکتوبر کے وسط سے پاکستان بھر میں مغربی سلسلوں کا اغاز ہونے جا رہا ہے- ماہ اکتوبر 2 سے 3 نومبر 2 اور دسمبر 3 سے 4 مختلف شدت اور دورانیے کے بارش کے سپیل ملک کے طول و عرض کو متاثر کر سکتے ہیں- امسال معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث ملک بھر میں معمول سے کم درجے کے پارہ کا امکان ہے۔

 

 

 

جس کے باعث برفانی علاقوں میںزبردست برفباری کا امکان ہے جس کی وجہ سے دھند کے طویل سلسلے رہیں گے اور وقت سے پہلے موسم سرما کی آمد متوقع ہے۔ لگاتار بارشوں کے سپیل نومبر تا مارچ جس کے باعث ریکارڈ شدت کی سردی پڑنے کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ شدید موسمیاتی حالات بمع ژالہ باری کا خطرہ ہر مغربی سلسلے میں ہمراہ ہو گا-ملک گیر بارشوں کے سلسلے بلوچستان سندھ اور جنوبی پنجاب کو بھی متاثر کریں گے – کراچی میں بھی زبردست موسم سرما جانے اور بہترین اور معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں