اسلام آباد(آئی این پی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ڈیپوٹیشن پر تقرریاں کر دیں، لاہور ہائیکورٹ کے 5 جوڈیشل افسران کی خدمات 3 برس کے لیے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے سپرد کر دی گئیں۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے بطور چیئرمین بورڈ آف گورنرز ہائیکورٹ کے افسران کی ڈیپوٹیشن پر تقرری کی منظوری دی، ڈائریکٹر جنرل ہدایت علی شاہ نے پانچوں جوڈیشل افسران کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج منڈی بہاالدین محمد عامر منیر کو 20 ویں سکیل میں بطور ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج افشان اعجاز صوفی اور ندیم احمد سہیل کو 20 ویں سکیل میں ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج جھنگ رائے محمد خان کو 20 ویں سکیل میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جبکہ سول جج شازیہ منور مخدوم کو 19 ویں سکیل میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں