طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتیں ہوگئیں

اوٹاوا (پی این آئی) طیارہ گر کر تباہ۔۔ کینیڈا میں طیارہ زمین پر گرنے سے 2 بھارتی ٹرینی پائلٹ مارے گئے۔

حادثہ کینڈین صوبے برٹش کولمبیا میں پیش آیا جہاں 2 انجن والا چھوٹا طیارہ محو پرواز تھا کہ اچانک زمین پر آ گرا اور اس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔طیارے میں مجموعی طور پر 3 پائلٹ سوار تھے جو سارے موت کا شکار ہوئے، ان میں 2 پائلٹوں کا تعلق بھارت سے تھا جو تربیتی مرحلے میں تھے۔ ایوی ایشن حکام نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close