بجلی مزید مہنگی ہوگئی

کراچی (پی این آئی) بجلی مزید مہنگی ہوگئی۔۔ کراچی کیلئے بجلی 4.45 روپے فی یونٹ تک مہنگی کردی گئی۔

نیپرا کے فیصلے کے بعد پاور ڈویژن نےباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر 2023 میں کی جائیں گی۔ کے الیکٹرک کیلئے فی یونٹ بجلی 1.49 روپے سے 4.45 روپے مہنگی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close