اسلام آباد(پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں سزا کے الیکشن کمیشن کی نااہلی کے نوٹی فکیشن کو معطل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ عدالت سے توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل میں ترمیم کر کے ریاست کو فریق بنانے کی اجازت دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔چیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزاکاالعدم قرار دینے کی اپیل میں ترمیم کرکے ریاست کو فریق بنانے کی اجازت دی جائے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے اپیل میں ریاست کو فریق نہ بنانے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا ۔ متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی صرف سزا معطل کی 5 اگست کا مکمل فیصلہ معطل کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں سزا کی بنیاد پر چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ سزا کا آرڈر معطل ہونے کے باعث اپیل پر فیصلے تک الیکشن کمیشن سے نااہلی کے نوٹی فکیشن کو بھی معطل کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں