اسلام آباد (پی این آئی) عالمی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے اور اس کی قیمت میں ساڑھے 5 فیصد سے زائد گر گئی ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت کم ہوکر 85 ڈالر 81 سینٹ فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت کم ہوکر 84 ڈالر 22 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ خام تیل کی قیمت میں کمی عالمی معیشت کی سست روی اور کم طلب کے خدشات کی وجہ سے ہے۔۔۔۔
اس حوالے سے ماہرین نے خیال ظاہر کیا کہ عالمی منڈی میں یہ رحجان جاری رہا تو پاکستان میں فی لیٹر قیمت میں واضح کمی ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں