پی ایس او نے پی آئی اے کو جیٹ فول دینے سے انکار کر دیا

لاہور(آئی این پی) پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)نے جیٹ فیول دینے سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی دو پروازیں لاہور ایئرپورٹ پر روک دی گئیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ رقوم کی عدم ادائیگی پر پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی روک دی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی شام 5 بجے لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 305 اور 6 بجے لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 741 کو تیل فراہم نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس او سے بات جیت کا سلسلہ جاری ہے اور ایندھن کی فراہمی کے ساتھ ہی پروازیں روانہ ہوجائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close