افغان فورسز کی فائرنگ کے بعد سرحد پر پاکستانی فوج کو الرٹ کر دیا گیا

چمن (آئی این پی)چمن میں پاک افغان سرحد باب دوستی گیٹ پر افغان فورسز کی اندھادھند سے فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری شہید جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر چمن راجہ اطہر عباس کے مطابق بدھ کی شام پاک افغان بارڈر زیرو لائن کے قریب باب دوستی گیٹ پر افغان فورسز نے قریب واقع چیک پوسٹ سے پاکستانی علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ کردی۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں 70 سالہ پاکستانی شہر عبدال محمد اور 14 سالہ لڑکا شہید ہوگئے جبکہ ایک 16 سالہ لڑکا رفیع اللہ اور ایف سی اہلکار محمد عمران زخمی ہوئے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کردی گئی۔حکام کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ کے بعد سرحد پر پاکستانی فورسز کو الرٹ کردیا گیا تاہم فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا، یکطرفہ فائرنگ کے بعد کچھ دیر کیلئے باب دوستی گیٹ پر پیدل آمد و رفت بند کردی گئی جسے بعد ازاں کھول دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر چمن راجہ اظہر عباس کے مطابق سرحد پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور فورسز کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close