سیاست عثمان ڈار نے چھوڑی ہے، اس کی ماں نے نہیں، عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں، عثمان ڈار کی والدہ کا ویڈیو پیغام جاری

سیالکوٹ (پی این آئی) عثمان ڈار کی والدہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ سیاست عثمان ڈار نے چھوڑی ہے، اس کی ماں نے نہیں، عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں عثمان ڈار کی والدہ نے اپنے بیٹے عثمان ڈار کی جانب سے سیاست چھوڑنے کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔عثمان ڈار کی والدہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ خواجہ آصف تم نے عثمان ڈار کو گن پوائنٹ پر رکھ کر اپنے مقاصد پورے کیے ہیں، سیاست عثمان ڈار نے چھوڑی ہے اس کی والدہ نے نہیں۔ انہوں نے سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب سیاست میں تمہارا مقابلہ میں کروں گی، میرا چیلنج ہے کہ تم میدان میں آؤ۔عثمان ڈار کی والدہ نے کہا کہ دیکھوں میں سیاسی میدان میں تمہارے شیر کا کیا حشر کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرا پہلے بھی ویڈیو پیغام تھا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں اور ڈٹی رہوں گی، سیاست میں نے نہیں چھوڑی، اب میدان میں آؤ اور دیکھو کیا ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close