آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(پی این آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن سوم کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیردفاع لائیڈ جے آسٹن سوم کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ پینٹاگون پریس سیکریٹری پیٹ رائیڈر نے بتایا کہ گزشتہ روز فون پر بات چیت ہوئی، جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیردفاع نے فون پر بات کے دوران باہمی مفاد کے امور پر گفتگو کی جب کہ اس دوران علاقائی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گزشتہ روز پاکستان نے غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کوملک بدر کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے، جس کے بعد امریکی وزیر دفاع کی جانب سے ٹیلی فونک گفتگو سامنے آئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close