اسلام آباد(پی این آئی)ملک بھر کے پاسپورٹ آفسز کے سسٹم میں فنی خرابی کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق نادرا کے پاسپورٹ دفاتر سے منسلک سسٹم میں فنی خرابی ہوئی، جس کے باعث پاسپورٹ کیلئے درخواست گزاروں کے کوائف اپ لوڈ نہ ہو سکے، پاسپورٹ کیلئے آنے والے شہریوں کو تصویر اور بائیومیٹرک کے بعد طویل انتظار کرنا پڑا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام پاسپورٹ آفسز میں 2 گھنٹے سے زائد کام رکا رہا اور دو گھنٹوں بعد سسٹم بحال ہونے پر دوبارہ انٹری کا کام شروع کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں