حیدرآباد(پی این آئی) پاک آسٹریلیا وارم اپ میچ میں فیلڈنگ کے دوران گیند کو نئے اسٹائل سے روک کر حسن علی نے سب کو حیران کر دیا۔ بھارت کے شہر حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران حسن علی نے تیزی سے باؤنڈر کی طرف جاتی گیند کو منفرد انداز سے روکا جس پر نہ صرف ساتھی کرکٹرز مسکرا اٹھے بلکہ کمنٹیٹرز بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
پہلی اننگز میں حارث رؤف کی گیند پر آسٹریلوی بلے باز نے چوکا مارنے کے لیے شاٹ کھیلا اور تیزی سے باؤنڈری وال کی طرف جاتی گیند کو حسن علی نے روکنے کی کوشش کی۔ باؤنڈری وال کے قریب فیلڈنگ پر موجود حسن علی گیند پکڑنے تیزی سے بھاگتے ہوئے آئے اور انہیں اندازہ ہوا کہ وہ گیند کو ہاتھ سے نہیں روک پائیں گے تو انہوں نے اسپیشل اسکلز کو استعمال کرتے ہوئے کک لگا کر گیند کو روکا اور 2 رنز بچانے میں کامیاب ہو گئے۔
حسن علی کی اس فیلڈنگ پر میچ کے کپتان شاداب خان مسکرا دیئے اور کھڑے ہو کر حسن علی کی طرف دیکھنے لگے جبکہ باؤلر حارث رؤف بھی مسکرا کر داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔
Hassan Ali playing football 😂😂#PAKvsAUS #PAKvAUS #CWC23 pic.twitter.com/r7HCr8yLSr
— Sanam Jamali🇵🇰 (@sana_J2) October 3, 2023
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں