سندھ کی سیاست میں بھونچال، پیپلز پارٹی کے خلاف تین جماعتی اتحاد قائم ہو گیا

کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے خلاف سندھ کی سیاست میں ایم کیو ایم ، جی ڈی اے اور جے یو آئی متحد ہو گئے ہیں۔۔۔۔جی ڈی اے، ایم کیوایم اور جے یو آئی کے رہنماؤں کا اجلاس فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں ہوا جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی۔۔۔۔ سندھ کی تینوں متحرک جماعتوں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، ایم کیو ایم پاکستان اور جے یو آئی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے الیکشن کمشنر سندھ کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔۔۔۔۔

پریس کانفرنس میں جی ڈی اے رہنما صفدر عباسی کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی نامزدگی صرف پیپلز پارٹی نے نہیں کی تھی بلکہ اپوزیشن لیڈر نے جی ڈی اے کے ساتھ مل کر کی تھی، لیکن اب وزیر اعلیٰ ہاوس پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں تبدیل ہو چکا ہے۔۔۔۔۔ رہنماؤں نے افسران کے بین الصوبائی تقرری اور تبادلوں سمیت الیکشن کمشنر سندھ کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close