موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ہزارو ں روپے کا ہوشربا اضافہ

لاہور(پی این آئی)معاشی حالات کی ماری عوام کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ، سوزوکی کمپنی نے موٹرسایئکلز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے اضافہ کر دیا ۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق سوزوکی کمپنی نے موٹرسایئکلز کی قیمتوں میں 17 سے 18 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ۔سوزوکی جی ڈی 100 ایس 17 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 52 ہزار روپے کی ہوگی۔سوزوکی جی ایس 150 سی سی 18 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 82 ہزار روپے کی ہوگی ۔سوزوکی 250 سی سی 50 ہزار اضافے سے 11 لاکھ 90 ہزار کی ہوگی ۔سوزوکی کمپنی نے موٹرسایئکلز کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close