اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر ریلوے، مواصلات اور میری ٹائم، شاہد اشرف تارڑ کی زیر صدارت وزارت ریلوے میں ایک اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان ریلویز کے خود انحصاری کے منصوبے پر غور کیا گیا۔ وزیرریلوے نے کہا نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی بحالی اور توسیع کے لیے تین جہتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ ان میں حفاظت، کارکردگی اور خود انحصاری شامل ہیں۔ پاکستان ریلوے نے لاگت میں کمی اور ریونیو بڑھانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔
پاکستان ریلوے میں انتظامی اور آپریشنل شعبوں میں بہتری کا عمل جاری ہے جس سے کارکردگی میں بہتری کی امید ہے۔ نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے ذریعے موجودہ انفراسٹرکچر، رولنگ سٹاک، فیکٹریوں اور ریلوے سٹیشنوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین کا سفر پاکستان کے مختلف خطوں میں رہنے والے لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے اس کے علاوہ عوام کے آرام دہ سفر کا ترجیحی انتخاب بھی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں