پاکستانی ٹیم نیدرلینڈز سے ہار کر بھی فائنل میں پہنچ سکتی ہے، ناصر حسین کی پیشگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)انگلینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں نیدرلینڈز سے ہار کر بھی فائنل میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ویڈیو بلاگنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے قومی ٹیم کے ناقابلِ بھروسہ ہونے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘میرے خیال میں پاکستان اس ورلڈکپ کی بہت اچھی ٹیم ہے۔’

ناصر حسین کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کا پہلا میچ نیدرلینڈ کے خلاف ہے، جس میں انہیں شکست ہوسکتی ہے لیکن پھر پاکستان دوبارہ دوڑ میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔’سابق کرکٹر نے کہا کہ ‘ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 پر نظر دوڑائی جائے تو پاکستان شروعات میں ٹورنامنٹ سے باہر نظر آرہی تھی لیکن پھر اچانک وہ فائنل میں پہنچ گئی۔’انہوں نے مزید کہا کہ اگر ‘پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں کسی بھی حریف کے خلاف اوسط سے زیادہ اسکور حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ ناقابلِ شکست بن سکتی ہے۔’

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close