پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئیں

دبئی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔عرب میڈیا کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قسم نائنٹی ایٹ کے ایک لیٹر کی قیمت 3.42 سے بڑھا کر 3.44 درہم کردی گئی۔

پیٹرول نائنٹی فائیو کی فی لیٹر قیمت 3.31 درہم سے بڑھا کر 3.33 درہم کردی گئی۔اس کے علاوہ پیٹرول نائنٹی ون کی فی لیٹر قیمت 3.23 درہم سے بڑھا کر 3.26 درہم کر دی گئی ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 3.40 درہم سے بڑھا کر 3.57 درہم کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں