اسلام آباد (پی این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک دن کی کمی کے بعد آج دوبارہ اضافہ ہو گیا۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق برینٹ کروڈ آئل 77 سینٹ اضافے کے ساتھ 97.32 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 32 سینٹ اضافے کے ساتھ 94.60 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔ گزشتہ روز برینٹ کروڈ کے دسمبر کیلئے سودے 1.72 فیصد کمی کے ساتھ 91.8 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نومبر کیلئے سودے 0.85 فیصد کمی کے ساتھ 88.58 ڈالر فی بیرل میں طے پائے تھے۔ عالمی منڈی کے دونوں بڑے کھلاڑی سعودی عرب اور روس نے اپنی پیداوار میں کٹوتیوں کو سال کے آخر تک بڑھا دیا ہے، جس کے ساتھ ساتھ چینی ریفائنریوں کی جانب سے مضبوط برآمدی مارجن کی وجہ سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل بڑھاؤ دیکھنے میں آرہا ہے،
بین الاقوامی تیل نکالنے والی کمپنیاں پاکستان میں کام کرنے سے گریزاں ہیں اور اس کی وجہ حکومت پاکستان کا واجب الادا رقم کی عدم ادائیگی ہے۔ پاکستان میں 90 فیصد پیٹرولیم مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں جبکہ محض 10 فیصد پیداوار پاکستان میں ہوتی ہے،پاکستان میں 2014 میں خام تیل کے ذخائر میں 387.49 بیرلزموجودتھے اور2023میں92.91 تک پہنچ گئے،2014 میں ہمارے پاس 100 تیل کے کنویں تھے اور آج 47 رہ گئے ہیں۔
ہمارے پاس 1400 ملین میٹرک ٹن پیٹرولیم مصنوعات موجود ہیں جبکہ ضرورت 26 ملین میٹرک ٹن سے بھی زائد کی ہے،ضرورت اور پیداوار میں یہ فرق دن بدن بڑھتا جارہا ہے،2014 سے ہمارے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کی تین چوتھائی تیل کی قیمت کے لیے استعمال ہونے والے برینٹ فیوچرز کی قیمت میں جون میں سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد سے تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں