ڈالر دھڑام سے نیچے آگرا، آج پھر قدر میں کتنی کمی ہوگئی؟ پاکستانی روپے کی تگڑی واپسی

لاہور (پی این آئی ) ڈالر دھڑام سے نیچے آگرا۔۔ پاکستانی روپے کا تگڑا کم بیک، ڈالر کی قیمت کئی ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹوں میں امریکی کرنسی کی قیمت 290 روپے کی سطح سے نیچے آ گئی، آنے والے دنوں میں روپے کی قدر میں مزید اضافے کا امکان۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے 5 پیسے کی کمی سے 288 روپے 75 پیسے کی سطح پر آ گئی۔جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ایک روپے کی کمی سے 290 روپے پر بند ہوئی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کے درمیان فرق صفر اعشاریہ 43 فیصد یا 1 روپے 25 پیسے کا رہ گیا ہے۔ حوالہ ہنڈی میں ملوث امپورٹڈ کار ڈیلرز، سونے کے تاجروں سمیت دیگر مشکوک شعبوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے سبب بدھ کو سترہویں دن بھی ڈالر مسلسل بیک فٹ پر رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 47 دن کے کم ترین 289 روپے سے نیچے آگئے جب کہ اوپن ریٹ بھی 78 دن کی کم ترین سطح 290 روپے پر آگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں