ریلیز پی ٹی سی ایل گروپ نے کنیکٹ ہِیئر کے تعاون سے سائن لینگویج تربیتی سیشن کا انعقادکیا

اسلام آباد۔ 27 ستمبر2023: پاکستان کے صفِ اول کے ٹیلی کمیونی کیشن ادارے، پی ٹی سی ایل گروپ (پی
ٹی سی ایل و یوفون 4G )نے سماعت سے محروم افراد کو بااختیار بنانے کے لیے متحرک سماجی ادارے،
کنیکٹ ہیئر (ConnectHear)کے اشتراک سے ملک کے شمالی خطے میں قائم اپنے کسٹمر سروس سینٹرز
(جوائنٹ شاپس) کے نمائندوں کے لیے سائن لینگویج ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا ۔ سائن لینگویجز یعنی اشاروں کی
زبانوں کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے منعقدہ اس تربیتی نشست کا مقصد سماعت سے محروم صارفین کی
شمولیت کا فروغ اورپی ٹی سی ایل اور یوفون 4G کی خدمات تک ان کی رسائی کو بہتر کرنا تھا۔
کنیکٹ ہیئر کی سی ای او و شریک بانی عظیمہ دھنجی نے سبھی شرکا ء کی دلچسپی اور شرکت کو یقینی بناتے
ہوئے تربیتی نشست کا انعقاد کیا جس میں مختلف سرگرمیاں اور حقیقی زندگی سے کیس اسٹڈیز شامل تھیں،
جنہیں پی ٹی سی ایل گروپ کے کسٹمر سروس ملازمین کو سماعت سے محروم صارفین کی منفرد ضروریات
سے آگاہ کرنے کے لئے خصوصی طور پر ترتیب دیا گیا تھا۔
تربیتی سیشن پاکستان کی ٹیلی کام انڈسٹری میں اپنی نوعیت کا اولین اقدام ہے جو پی ٹی سی ایل گروپ کی جانب
سے معذور افراد کی شمولیت کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ اور عزم کو ظاہر کرتا ہے۔سماجی شمولیت پی
ٹی سی ایل کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) پالیسیوں کی بنیاد ہے اور اپنے کسٹمر سروس کے
نمائندوں کو سائن لینگویج کی تربیت فراہم کرکے پی ٹی سی ایل گروپ نے تمام صارفین کو خدمات تک یکساں
رسائی دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے گروپ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، میڈیا، سی ایس آر اینڈ کارپوریٹ کمیونی
کیشنز، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G، عامر پاشا نے کہا،’’شمولیت سماجی و اقتصادی تبدیلی کا ایک بڑا محرک
ہے، اسی لیے یہ پی ٹی سی ایل گروپ کے سی ایس آر پروگرام کی بنیاد ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ ہر صارف کو
اس کی صلاحیتوں سے قطع نظر ہماری خدمات تک مساوی رسائی حاصل ہونی چاہئے۔مجھے یقین ہے کہ ہماری
کسٹمر سروس ٹیموں کو سماعت سے محروم افراد کی منفرد ضروریات سے متعلق آگاہی کی فراہمی سے صارفین
کے تجربے میں مزید بہتری آئے گی۔ ‘‘
کنیکٹ ہیئر کی سی ای او و شریک بانی عظیمہ دھنجی نے کہا ،’’مجھےیہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ پی ٹی
سی ایل گروپ پاکستان کی ٹیلی کام انڈسٹری میں سماعت سے محروم افراد کی ضروریات کے حوالے سے
حساسیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ ہماری شراکت داری، خاص طور پر یہ ٹریننگ سیشن، دیگر
اداروں کے لئے ایک قابل تقلید مثال ہے جس سے ملک میں تنوع، یکساں مواقع اور رواداری کی قدروں پر
مشتمل ایک بہتر معاشرے کے قیام میں مدد ملے گی۔‘‘
پی ٹی سی ایل گروپ کا یہ اقدام دیگر سرکاری اور نجی اداروں کے لئے مشعل راہ ہے جو تنوع اور شمولیت کو
فروغ دینا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں