اسلام آباد(پی این آئی)روپے کی قدر میں ہر روز اضافہ ہونے لگا،انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے سستا ہو گیا،انٹربینک میں ڈالر 288روپے 80پیسے کا ہوگیا۔ ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں آج بھی اضافہ دیکھا گیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر سستا ہونے سے درآمدی اشیا کی قیمت میں کمی ہوگی،کرنسی ڈیلرز کے کاروباری ہفتے کے دوسری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں