چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے نکالنے کا حکم دے دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں زیر حراست چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیاہے۔۔۔ جیل سہولیات سے متعلق درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کی۔۔۔دوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں انڈر ٹرائل قیدی ہیں اور اسلام آباد کے تمام انڈر ٹرائل قیدی اڈیالہ جیل میں ہوتے ہیں، انڈر ٹرائل قیدی کو اڈیالہ کے بجائے اٹک جیل میں کیوں رکھا گیا ہے؟

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں انہیں اٹک جیل رکھا گیا تھا وہ سزا معطل ہو چکی ہے، کل کو آپ رحیم یار خان ٹرانسفر کر دیتے ہیں تو وہاں سے ٹرائل کریں گے؟چیف جسٹس اسلام آباد نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق اسلام آباد کے انڈر ٹرائل قیدی کو اڈیالہ جیل میں ہونا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل شفٹ کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں