اسلام آباد (پی این آئی)گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی ، فی کلو گھی 34 روپے تک سستا ہو گیا۔ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق درجہ سوم گھی کی فی کلو قیمت 356 روپے اور درجہ دوم کی فی کلو قیمت 454 روپے ہوگئی ہے۔ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ درجہ اول کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 20 روپے کلو کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد درجہ اول گھی 540 روپے اور کوکنگ آئل 550 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں