پی ڈی ایم اتحاد میں شامل اہم سیاسی جماعت نے سردیوں میں الیکشن نہ کروانے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) پی ڈی ایم اتحاد میں شامل اہم سیاسی جماعت نے سردیوں میں الیکشن نہ کروانے کا مطالبہ کر دیا۔۔ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطوں میں گنجائش ہے تو سردی میں الیکشن نہ کرائے جائیں۔

 

 

 

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے جنوری میں الیکشن کرانے کے فیصلےکا خیر مقدم کرتے ہیں تاہم الیکشن کمیشن کے ضابطوں میں گنجائش ہے تو سردی میں الیکشن نہ کرائے جائیں۔مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے کہا کہ 2018 کی تاریخ دہرائی تو جے یو آئی مزاحمت کرےگی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن میں مزید تاخیر کی تو احتجاج کریں گے، بلا تفریق سب کااحتساب ہونا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close