گرم کپڑے باہر نکالنے کی تیاریاں کریں، سردیوں کی آمد کا ممکنہ وقت بتا دیا گیا

لاہور (پی این آئی) رضائیاں، سویٹر باہر نکالنے کی تیاریاں کریں، سردیوں کی آمد کا ممکنہ وقت بتا دیا گیا، بارشوں کے 2 اسپیل کے بعد سردی کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے وسط سے بارشوں کے پے درپے اسپیل آنے کی وجہ سے ملک کے کئی علاقوں میں موسم خوشگوار ہو چکا، جبکہ کچھ شمالی علاقوں میں حسب معمول موسم کچھ حد تک سرد ہو گیا ہے۔جبکہ ملک بھر میں سردیوں کے موسم کے آغاز کے حوالے سے اہم پیشن گوئی بھی سامنے آئی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں جلد ہی سردیوں کی آمد کے آثار نمایاں ہونا شروع ہو جائیں گے۔ ملک میں ابھی بارشوں 2 اور اسپیل آنا باقی ہیں جس کے بعد سردی کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ ملک میں اس وقت بارشوں کا ایک سسٹم موجود ہے، اس سسٹم کی رخصت کے بعد چند دن بعد بارشوں کے ایک اور سسٹم کی ملک میں آمد ہو گی، پھر اس کے بعد سردیوں کے آمد کے آثار نمایاں ہونا شروع ہو جائیں گے۔اسلام آباد سمیت ملک کے کئی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں فرق محسوس کیا جارہا ہے۔

 

 

 

ماہرین موسمیات کے مطابق ان علاقوں بارشوں کے ایک اسپیل کے بعد ایک اور اسپیل متوقع ہے جس اس کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں تبدیلی آئے گی، ڈرائے اسپیل کے بعد دھند کا سیزن شروع ہوگا۔ ابھی اسلام آباد سمیت کئی علاقوں کا کم سے کم درجہ حرارت 21 سینٹی گریڈ تک چل رہا ہے ، آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کمی کا امکان ہے جس کے بعد ہوا میں خنکی بڑھے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں کے دوران درجہ حرارت معتدل رہے گا جب کہ رات کے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔ ماہرین موسمیات کے مطابق اکتوبر کے وسط سے موسم میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں