کہاں کہاں مزید بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی ) ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔

 

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخواکے مختلف علاقوں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے جبکہ موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اتوار کے روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی، صوبائی دارالحکومت میں علی الصبح سے ہی گہرے بادل چھائے رہے، شہر کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، گڑھی شاہو، مال روڈ پر بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، اس کے علاوہ فیصل آباد، چنیوٹ، ساہیوال، شیخوپورہ، قصور، کاہنہ، اوکاڑہ، بصیرپور، پتوکی، رینالہ خورد میں بادل برس پڑے جب کہ بھوآنہ، شرقپور اور لالیاں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close