اسلام آباد (پی این آئی) نگران وزیراعظم کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی ہو گی۔
انہوں نے نیو یارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہے الیکشن تک ملک میں کچھ نجکاری ہو چکی ہو۔غیر ملکی سرمایہ کاری آ چکی ہوتا کہ نئی حکومت کو اپنا منشور آگے بڑھانے میں آسانی ہو۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ غیر قانونی کرنسی ٹریڈ کے خلاف کریک ڈاؤن کو آئی ایم ایف نے سراہا ، یہ کارروائی جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا چینی مافیا اور گندم کے خلاف کارروائی کرکے قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روک لیا ہے۔ڈالر ریٹ بھی نیچے آنے لگا ہے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا جلد اعلان ہو جائے گا۔کسی بھی سیاسی جماعت کو سیاسی عمل سے نہیں روکا جا رہا مگر 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔نگران وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہردیپ سنگھ کیس پر نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کا بیہمانہ قتل کیا گیا۔کینیڈا میں بھارتی اقدامات کی وجہ سے مغربی دنیا کو جھٹکا لگا۔ قبل ازیں انہوں نے کہا کہ ہمیں دائیں بازوں کے انتہا پسندوں اور فاشسٹ گروپوں سے بڑھتے ہوئے خطرے سمیت بلا تفریق تمام دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہو گا جیسا کہ ہندوتوا سے متاثر انتہا پسند ہندوستان کے مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی کی دھمکی دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ریاستی دہشت گردی کی مخالفت،غربت، ناانصافی اور غیر ملکی تسلط جیسی دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کا خاتمہ کرنا ہو گا اور حقیقی آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی سے الگ کرنا ہو گا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کے تمام چاروں ستونوں پر متوازن عملدرآمد کیلئے جنرل اسمبلی کی کمیٹی کے قیام کی تجویز پیش کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں