لاہور(پی این آئی) پولیس کی جانب سے شہریوں کی موبائل کالز کا ریکارڈ نکلوانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہریوں کی موبائل کالز کا ریکارڈ نکلوانے کے حوالے سے انکوائری میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جس کے مطابق پولیس اہلکار ذاتی مقاصد اور پیسوں کیلئے کال ڈیٹیل ریکارڈ (سی ڈی آرز) نکلواتے رہے ہیں۔ اہلکاروں کے پرائیویٹ افراد کی معاونت کے واقعات سامنے آنے کے بعد انکوائری شروع کرنے پر پتہ چلا کہ 2500 سے 5000 روپے تک سی ڈی آرز کی قیمت وصول کی جاتی رہی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات کی تفتیش کے علاوہ بلا ضرورت سی ڈی آرز نکالے جاتے رہے ہیں۔ اس حوالے سے انکوائری شروع کر دی گئی ہے کہ 2021ء سے اب تک کتنے سی ڈی آرز نکلوائے گئے ہیں۔ 5 رکنی انکوائری کمیٹی رپورٹ مکمل کرکے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کو جمع کروائے گی۔ واضح رہے کہ سی ڈی آرز مقدمات کی تفتیش اور ملزمان تک پہنچنے کے لیے نکالے جاتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں